بلوچستان، ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Feb 21, 2024 | 22:22 PM

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہے کہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں موثر کام کر رہا ہے۔پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں۔26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

مزیدخبریں