13سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر 

Feb 21, 2024 | 22:12 PM

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی جانب سے 13سیاسی جماعتوں کو قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ سے باہر کردیاگیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کو 20،پی پی کو 13،ایم کیو ایم کو5مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کی 27مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔
  مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوئی13 جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں، مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔
 پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ارمان پر بھی پانی پھر گیا، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔
جن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی ان میں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا عمل متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے، پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی 23 اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

مزیدخبریں