انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں کمی

Feb 21, 2024 | 17:15 PM

ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی تنزلی،روپیہ مزید تگڑاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 7پیسے سستا،279روپے57پیسےسےکم ہو کر 279روپے50پیسےپربند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا،281روپے90پیسے پربند ہوا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 1094 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔240 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 84 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 35 کروڑ 92 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 44 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,620 جبکہ کم ترین سطح 60,906 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں