نجم الثاقب،بشری بی بی آڈیوکیس کاتحریری حکمنامہ جاری 

Feb 21, 2024 | 21:41 PM

ایک نیوز:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب ا ور بشری ٰبی بی کی آڈیولیکس کیخلاف درخواستوں پرتحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔

آڈیولیکس کیخلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس بابرستار نے 3صفحات پرمشتمل حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامہ میں کہاگیا کہ عدالت کی معاونت کیلئے پاکستان بار کونسل کو ایک بار پھر نوٹس جاری کیا جاتا ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی آئندہ سماعت پر اپنی میڈیکل رپورٹس کے ہمرہ عدالت پیش ہوں۔ چیئرمین پی ٹی اے بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

 آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وکیل نے اپنا پاور آف اٹارنی اور رپورٹ جمع کرانے کے لیے کچھ وقت مانگا۔

 تحریری حکمنامہ کیس کی مزید سماعت 4 مارچ کو مقرر کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں