ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ جماعت اسلامی سویلین بالادستی کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ جہاں جہاں جماعت اسلامی کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، مینڈیٹ واپس لیں گے۔اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کے بعد اقتدار کی بندر بانٹ جاری ہے۔دہائیوں سے مسلط کرپشن زدہ دو خاندانوں کو پھر مسلط کیا جا رہا ہے۔
سراج الحق کاکہنا تھاکہ پوری قوم نے الیکشن نتائج مسترد کردیے۔اعلیٰ عدالتی کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الیکشن کمشنر غیر جانبداری سے متعلق حلف کی پاسداری میں ناکام ہوگئے۔قوم جانتی ہے کہ 8فروری کو قوم کیساتھ سنگین مذاق کیاگیا۔ایک لحاظ سے الیکشن کے نام پرعوام کی توہین کی گئی ۔غریب عوام کے خزانے سے 50ارب روپے خرچ کئے گئے ۔8 فروری کو لوگ ووٹ ڈالنے نکلے، لیکن نتیجہ قومی فیصلے کے خلاف نکلا۔ یہاں فیصلے پہلے ہوتے ہیں اور الیکشن بعد میں۔ اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا یورپی یونین، فافن، اکانومسٹ اور دیگر نے تحفظات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی مبصرین نے الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا۔ جب بھی عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا جاتاہے تو ملکی جغرافیہ سلامت نہیں رہتا ۔ہم اور پوری قوم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ۔