لیگی ایم پی ایز کے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کودینےپرتحفظات

Feb 21, 2024 | 20:45 PM

ویب ڈیسک : بلوچستان سے نومنتخب مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینےپرتحفظات کااظہار کردیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ ن بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔سردار ایاز صادق، جام کمال، شیخ جعفر مندوخیل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

بلوچستان سے نومنتخب ارکان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں اکثریت رکھتی ہے تو پھر پیپلزپارٹی کیوں حکومت بنارہی ہے ۔وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوناچاہیے۔

سینیٹراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ وفاق میں پیپلزپارٹی اتحادی ہے ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں