ویب ڈیسک : بلوچستان سے نومنتخب مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینےپرتحفظات کااظہار کردیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ ن بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔سردار ایاز صادق، جام کمال، شیخ جعفر مندوخیل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
بلوچستان سے نومنتخب ارکان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں اکثریت رکھتی ہے تو پھر پیپلزپارٹی کیوں حکومت بنارہی ہے ۔وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوناچاہیے۔
سینیٹراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ وفاق میں پیپلزپارٹی اتحادی ہے ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔