ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زیرزمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی ۔