ویب ڈیسک:سانحہ9مئی کے کیسوں میں اشتہاری میاں اسلم اقبال کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی قیادت میں پولیس ٹیم پشاور سے گرفتار نہ کر سکی ۔
سانحہ 9مئی کے بعد سے روپوش رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال آج اچانک منظرعام پرآئے اور پشاورہائیکورٹ سے راہداری ضمانت بھی منظور کروائی ۔
سانحہ 9مئی پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اسوقت بھاری نفری کے ہمراہ پشاور موجود ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کاکہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال 9 مئی کے حوالے سے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔میاں اسلم اقبال کی عبوری ضمانت کے بعد تفتیش کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال سپیکر ہاؤس پشاور میں موجود ہیں۔