پیپلزپارٹی کا آئینی عہدوں کیلئے مختلف ناموں پرغور 

Feb 21, 2024 | 19:26 PM

ایک نیوز :پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے آئینی عہدوں کیلئے مختلف ناموں پرغور شروع کردیاگیا ۔اہم ارکان کو عہدے دیئے جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شازیہ مری ،گورنرخیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی،گورنرپنجاب کیلئے سید احمد محمود کو فیورٹ قرار دیدیا۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی،یوسف رضا گیلانی،شیری رحمان کے نام تجویز کئے گئے ۔حتمی فیصلہ آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے ۔

 ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پرفیصلہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دیں گے۔

 پنجاب میں گورنر پنجاب کیلئے 4نام شارٹ لسٹ کئے گئے جن میں مخدوم احمد محمود،ندیم افضل چن،قمرزمان کائرہ،محسن نقوی کانام بھی شامل ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں