ایک نیوز: وفاق کے بعد بلوچستان میں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ کے درمیان حکومت سازی پراتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں وزارت اعلیٰ بلوچستان اور گورنر کی سیٹ مسلم لیگ ن کو ملے گی
۔14جنرل نشستوں کیساتھ پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت بن چکی،ن لیگ بھی 13نشستوں کےساتھ دوسرے ،جے یو آئی 10جنرل نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی 5،نیشنل پارٹی3،عوامی نیشنل پارٹی کی دو بی این پی مینگل ،بی این پی عوامی،جماعت اورحق دوتحریک کی ایک ایک نشست ہے۔
اقلیتوں اور مخصوص نشتوں کو ملا کر دونوں جماعتوں کے پاس 65 رکنی ایوان میں مطلوبہ 33 ممبران کی واضح اکثریت ۤجائے گی۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتےہی اسمبلی کا اجلاس طلب کیاجائےگا ۔سیپکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔تعارفی اجلاس کے بعد اسپیکر اورڈپٹی کے انتاخاب کا شیڈول جاری ہوگا ۔