ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران، گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی۔
سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرجے آئی ٹی بنانے کی منظوری
Feb 21, 2024 | 17:55 PM