پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام شارٹ لسٹ کر لئے 

پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام شارٹ لسٹ کر لئے 
کیپشن: پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام شارٹ لسٹ کر لئے 

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کیساتھ شراکت اقتدار کے معاملےکےبعد پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب  کیلئے3نام شارٹ لسٹ کر لئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے گورنر پنجاب کیلئے  مخدوم احمد محمود،قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام پرغور کیاگیا۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق گورنرپنجاب کے منصب پرپہلے بھی فائزرہنے والے مخدوم احمد محمود  قیادت کی پہلی ترجیح ،ن لیگ کے لیے بھی قابل قبول ہیں۔

 پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی ۔