ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سربراہی میں جاتی امرا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی جب کہ مریم نواز نے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ممبران سمیت آزاد اراکین بھی شریک ہوئے جب کہ مخصوص نشستوں کیلئے نامزد ارکان بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا اظہار کیا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کےلیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کا نام زیر غور ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پراتفاق
Feb 21, 2024 | 17:42 PM