ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کا عہدہ  مانگ لیا

Feb 21, 2024 | 16:45 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی پراتفاق کے بعد ایم کیو ایم نے بھی گورنر سندھ کا عہدہ مانگ لیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کاکہنا ہے کہ بغیر کسی عہدے کے 17نشستوں والی جماعت اتحاد نہیں کرے گی ۔ہلے بلدیاتی نظام اور آئینی ترمیم پر بات ہوگی اسکے بعد کابینہ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کے مابین مذاکرات ہوئے۔ن لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ساتھ  حکومت سازی پرہونیوالی پیش رفت  بارے آگاہ کیاگیا۔

مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کےساتھ مذاکرات میں   گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار ،ن لیگ کی جانب سے  اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔

 دونوں جماعتوں کا ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق،وسائل، اختیارات اور اقتدار کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

 سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بلخصوص کراچی کی معاشی اور اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گادونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کا وفد واپس سندھ ہاؤس پہنچ گیا۔ ایم کیو ایم مزید مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کو جواب سے آگاہ کرے گی ۔

 

مزیدخبریں