ایک نیوز:مری اور گلیات میں مزید برف باری کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اےنےگلیات کیلئےایڈوائزری جاری کردی۔
مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ 2روز سے جاری ہے ۔جس کے باعث رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئیں۔رات گئے تک سیاحوں کی گاڑیاں پھنسی رہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق ڈی جی عمران قریشی کاکہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں فروری کے آخری ہفتے میں بارشیں اور برف باری متوقع ہے،طوفان، بارشیں اور برف باری سے معمولات متاثر ہوں گے۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں، برفباری سیزن میں سیاحوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔ سیاح موسمی صورتحال کو ضرور مدنظر رکھیں۔ حکومت اور عوام مل کر قدرتی آفات سے بنا نقصان نمٹ سکتے ہیں۔