امریکہ نے پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل اندرونی معاملہ قرار دیدیا

Feb 21, 2024 | 16:25 PM

ویب ڈیسک:امریکا نے نئی حکومت کی تشکیل کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔
واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ جب مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی بات آتی ہے تو ہم ان کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں