ویب ڈیسک :حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتوں میں معاملات طے پانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں بلایا جا سکتا ہے ۔
ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق وزارت پارلیمانی امور اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جسے وہ صدر مملکت کو بھیجیں گے۔پہلے اجلاس میں تمام ممبران قومی اسمبلی آئین و ملک سے وفاداری کا حلف اٹھائینگے۔اراکین کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کا مرحلہ ہوگا ۔
نئے اسپیکر عہدہ سنھبالنے کے بعد اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کی تاریخ دیگا ۔ دو دن میں کاغذات نامزدگی اور انتخاب کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ وزیراعظم کا انتخاب 3یا 4مارچ کو متوقع ہے ۔نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تیاریاں مکمل ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں بلایاجائیگا
Feb 21, 2024 | 16:18 PM