امیربلاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت

Feb 21, 2024 | 15:28 PM

ایک نیوز:امیربلاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آگئے ہیں، مارے جانے والے شوٹرمظفر کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کےمطابق پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیااور تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا ، قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی ٹریول ہسٹری بھی پولیس نے حاصل کر لی ۔
پولیس کےمطابق مقدمہ میں نامزد ملزم گوگی بٹ نے سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بیرون ملک فرار ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا ۔جبکہ طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد سے دوبئی روانہ ہوا۔

پولیس ذرائع کےمطابق قاتل مظفر حسین کا پستول وقوعہ کے وقت موقع پر موجود سب انسپکٹر شکیل بٹ نے اٹھا لیا تھا،انوسٹی گیشن پولیس نےآلہ قتل  شکیل بٹ سے برآمد کر لیا ہے ۔شکیل بٹ کوحراست میں نہیں لیاگیابلکہ عینی شاہد کے طور پر شامل تفتیش کیا ہے۔
 پولیس ذرائع کےمطابق حملے میں زخمی ہونے والے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال  کے بیٹے کی حالت  تشویش ناک ہے ۔ زخمی عثمان اکبر کو ایک گولی جگر پر لگی ہے جس کا آج ایک اور آپریشنز ہواہے۔

مزیدخبریں