پشاورہائیکورٹ سےنامز دوزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کوریلیف مل گیا

Feb 21, 2024 | 15:11 PM

ایک نیور:پشاورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کےنامز دوزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی ضمانت منظورکرلی۔
جسٹس وقاراحمدنےمیاں اسلم اقبال کی راہداری کیس کی سماعت کی ۔
 میاں اسلم اقبال کےوکیل نےکہاکہ میاں اسلم کے خلاف18 مقدمات درج کئے گئے ہیں،میاں اسلم نامزدوزیراعلیٰ پنجاب ہیں اورعدالتوں کےسامنےپیش ہوناچاہتےہیں،پشاورہائیکورٹ نےعمرایوب کوبھی ایک مہینےکی ضمانت دی ہے۔
فاضل جج نےریمارکس دئیےآپ مچلکےجمع کرلیں،کتنےوقت کیلئےضمانت ہے،یہ فیصلےمیں لکھ لیں گے۔

مزیدخبریں