سونےکی فی تولہ قیمت میں 750روپےکااضافہ

سونےکی فی تولہ قیمت میں 750روپےکااضافہ
کیپشن: An increase of 750 rupees in the price of gold per tola

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 750روپےکااضافہ ہوگیا۔
 قیمت میں اضافےکےبعد سونا 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے فی تولہ کاہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 644 روپے کےبعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔