ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے الیکشن کمیشن جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و دیگر جماعتوں کی خواتین نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرائے۔
سنی اتحاد کونسل ، تحریک انصاف کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا۔