ایک نیوز: پنجاب میں حکومت سازی کےمعاملےپرن لیگ کامشاورتی اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں حکومت سازی کےمعاملےپرن لیگ نےپنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا،ن لیگ کااجلاس آج جاتی امرا میں ہوگا،اجلاس کی صدارت نامزدوزیراعلیٰ مریم نوازیں گی۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ن لیگ کےپنجاب سےمنتخب ارکان شرکت کریں گے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سازی اورسپیکرڈپٹی سپیکرکےانتخاب بارےبھی مشاورت ہوگی،تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہیں۔