ن لیگ سےحکومت سازی کامعاہدہ،پیپلزپارٹی نےاجلاس طلب کرلیا

Feb 21, 2024 | 12:53 PM

ایک نیوز:ن لیگ سےحکومت سازی کےمعاہدےکےبعدپیپلزپارٹی نےاجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے،پی پی کامشاورتی اجلاس آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

 ذرائع کےمطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت ہوگی، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ بلوچستان اوروزیراعلیٰ سندھ کے ناموں پر بھی غورکیاجائیگا،  اجلاس میں نواب ثنا اللہ زہری، مراد علی شاہ، سید غنی، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں