ایک نیوز:سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کےانتخابات میں دھاندلی کےالزامات پرالیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلا س آج ہوگا۔
ذرائع کےمطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کےمعاملےپر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں، تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہونگے، راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔
ذرائع کےمطابق تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے،راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے13 اور صوبائی اسمبلی کے26 ریٹرننگ افسروں کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے،سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا آخری اجلاس آج ہوگا۔