ایک نیوز: حکومت سازی میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوکونساکونساآئینی عہدہ ملےگا،اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کےمطابق وفاق میں حکومت سازی کیلئےن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان معاہدےکےتحت آصف زرداری صدر مملکت اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے،پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی،گورنر پنجاب پیپلزپارٹی کا اور گورنر سندھ ن لیگ کاہوگا۔
ذرائع کےمطابق گورنر بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا اورگورنر خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کا ہوگا،پنجاب حکومت ن لیگ اورسندھ میں حکومت پیپلزپارٹی بنائےگئی،جبکہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مخلوط حکومت ہوگی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ کا ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا ،مسلم لیگ(ن) دیگر اتحادی جماعتوں کو اپنے کوٹے سے ایڈجسٹ کرے گی۔
ذرائع کےمطابق سپیکر کے منصب کیلئے ن لیگ میں مشاورت شروع ہوگئی، سابق سپیکر ایاز صادق ایک مرتبہ پھر سپیکر کے عہدے کے مضبوط امیدوارہے، خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین بھی دوڑ میں شامل ہیں لیکن حتمی فیصلہ قائد ن لیگ نوازشریف کرینگے ۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی ، پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیےہے،مخدوم احمد محمود،قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غورہے
ذرائع کےمطابق مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے ہیں ۔ سابق گورنر مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہے، مخدوم احمد محمود ن لیگ کے لیے بھی قابل قبول ہے،مخدوم احمد محمود کے ن لیگ کی قیادت سے بھی اچھے مراسم ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی ۔