ایک نیوز:مرکز میں حکومت سازی کےمعاملےپرمخلوط حکومت کےتمام نومنتخب اراکین کواسلام آبادپہنچنےکی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق اتحادی حکومت کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا ،اتحادی جماعتیں شہبازشریف کووزارت اعظمیٰ کیلئےمشترکہ طورپر امیدوارنامزدکرینگی،پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتیں شو آف پاور بھی کریں گی۔
ذرائع کےمطابق نامزدگی کے بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلایا جائے گا ،آئین کے آرٹیکل224 کی شق دو کے تحت الیکشن کے 21 دن میں اجلاس ہونا ضروری ہے،اراکین کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 53 کی شق ایک کے تحت ہوگا، سپیکر کے منصب کےلیے ن لیگ میں مشاورت شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کےمطابق حکومت سازی سے متعلق تمام مراحل مارچ کے پہلے ہفتےمیں مکمل کرلیے جائیں گے۔