خیبرپختونخوامیں موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

خیبرپختونخوامیں موسم کیسارہےگا،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
کیپشن: What will the weather be like in Khyber Pakhtunkhwa, Meteorological Department has predicted

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں موسم کیسارہےگا،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے دوسرے اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی8 اور مالم جبہ میں منفی5 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،جبکہ دیر اور دروش میں منفی2،چترال منفی1،پشاور6 اور پارا چنار میں1 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کالام میں16 انچ،مالم جبہ اور چترال میں8 جبکہ دیر میں2 انچ تک برف باری ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش چراٹ 78 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،پارا چنار میں37 بالاکوٹ،32،باجوڑ33 اور رسالپور میں26 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔