سشمیتا سین کاایک اور بیماری میں مبتلا ہونے کاانکشاف

Feb 21, 2024 | 00:42 AM

ویب ڈیسک:   بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں آٹو امیون ڈیزیز یا خودکار مدافعتی بیماری کا بھی شکار رہ چکی ہیں۔
سشمیتا سین کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ  جب 1994 میں وہ مس یونیورس بنیں تو انہیں میکسیکو ڈنر پر بھیجا گیا لیکن انہیں بطور مہمان خاص اس طرح کی پرتعیش اور پرتکلف پارٹی میں کھانا کھانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہیں یہ تک علم نہیں تھا کہ ٹیبل پر مہمانوں کے سامنے کس طرح بیٹھ کر کس انداز میں کتنا کھانا چاہیے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس وقت ان کی عمر محض 18 سال تھی اور انہیں درست انداز میں انگریزی بھی نہیں بولنا آتی تھی اور انہیں بطور مس یونیورس اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے ساتھ ڈنر پر بھیجاجاتاتھا۔
پروگرام کے دوران سشمیتا سین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کافی عرصے تک آٹو امیون ڈیزیز کا شکار رہی ہیں، جس وجہ سے ان کی یادداشت کمزور پڑ چکی تھی اور وہ جلد میں بہت ساری باتیں بھول جاتی تھیں۔

مزیدخبریں