ایک نیوز :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات میں اہم معاہدوں پردستخط کئے گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لیتھوانیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے۔
بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کئے۔تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔