ایک نیوز :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات میں اہم معاہدوں پردستخط کئے گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی لیتھوانیا کے ہم منصب سےملاقات،معاہدوں پردستخط pic.twitter.com/2aKii6NHDB
— AIK News News (@pnnnewspk) February 21, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لیتھوانیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے۔
بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کئے۔تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔