مردم شماری کیلئے خود شماری پورٹل کا افتتاح

Feb 21, 2023 | 23:31 PM

ایک نیوز :وفاقی حکومت نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے خودشماری پورٹل کاافتتاح کردیا۔ شہری آن لائن پورٹل پر 20 فروری سے 3 مارچ تک خود شماری کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں چیف ادارہ شماریات نعیم الظفر نے کہا چھٹی مردم شماری متنازع ہوگئی تھی، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کوخودشماری کا آپشن دیا گیا ہے۔

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے یکم اپریل تک طے ہے، جس کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹس پورے ملک میں پہنچا دیے گئے ہیں ، ملک بھرمیں شمارکنندگان کی ڈیجیٹل نگرانی بھی کی جائےگی۔

 چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ  کہا ڈیجٹیل مردم شماری معیشت اور جمہوریت کیلئے بہت اہم ہے، پورٹل پر نادرا نے بہت محنت سے کام کیا ہے، اس پراجیکٹ کو شروع کرنا عوام کیلئے بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں