ایک نیوز :وفاقی حکومت نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے خودشماری پورٹل کاافتتاح کردیا۔ شہری آن لائن پورٹل پر 20 فروری سے 3 مارچ تک خود شماری کرسکیں گے۔
خود شماری کا آغاز ہوا چاھتا ہے-
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) February 20, 2023
آئیے ہم سب حصہ لیں, اور ڈیجیٹل مردم شماری 2023 میں شمار ہوں:https://t.co/KnhTXnXILq
خود شماری کیسے؟ جانیے ????????@PBSofficialpak @NadraPak pic.twitter.com/2UoqRd3Jrv
افتتاحی تقریب میں چیف ادارہ شماریات نعیم الظفر نے کہا چھٹی مردم شماری متنازع ہوگئی تھی، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کوخودشماری کا آپشن دیا گیا ہے۔
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے یکم اپریل تک طے ہے، جس کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹس پورے ملک میں پہنچا دیے گئے ہیں ، ملک بھرمیں شمارکنندگان کی ڈیجیٹل نگرانی بھی کی جائےگی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ کہا ڈیجٹیل مردم شماری معیشت اور جمہوریت کیلئے بہت اہم ہے، پورٹل پر نادرا نے بہت محنت سے کام کیا ہے، اس پراجیکٹ کو شروع کرنا عوام کیلئے بہت اہم ہے۔