ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا
کیپشن: Pakistan's journey in the Women's T20 World Cup is over

ایک نیوز:ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 114 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان ویمن ٹیم اس سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز سے بھی شکست کھاچکی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

انگلش ٹیم کی دو وکٹیں 22 رنز پر گرگئیں تاہم اس کے بعد ڈینی ویاٹ اور نیٹ شیور برنٹ نے جارحانہ بیٹنگ کی، ڈینی 33 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ برنٹ نے 40 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایلس کیپسی 6 اور انگلش کپتان ہیتھر نائٹ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ایمی جونز نے 47 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2، سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک شکار کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 99 رنز بناسکی۔ قومی ٹیم کی 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکیں۔

صدف شمس صفر، منیبہ علی 3، عمیمہ سہیل 9، سدرہ امین 12، ندا ڈار 11، عالیہ ریاض 5، سدرہ نواز 3، طوبیٰ حسن 28 اور نشرح سندھو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

کیتھرین شیور برنٹ اور چارلی ڈین نے 2، 2 جبکہ نیٹ شیور برنٹ، سارہ گلین اور صوفی ایکل اسٹین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیٹ شیور برنٹ کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔