ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ،حکومتی اتحاد نے بڑا فیصلہ کرلیا

Feb 21, 2023 | 22:13 PM

ایک نیوز :حکومتی اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی ۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی اتحادنے  ضمنی الیکشنز نہ لڑنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو اتحادی جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے۔

انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت کبھی استعفوں کی منظوری اور کبھی نامنظوری کے لیے عدالتوں میں جاتی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنا ہی تھا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفیٰ کیوں دیے؟

ان کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ عدالت جائے، اسمبلی جائے یا پھر الیکشن میں جائے؟

مزیدخبریں