ایک نیوز: بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال سے زائد عرصے کے بعد زیر سمندر تہوں میں موجود ٹائی ٹینک کی باقیات کی نایاب ویڈیو جاری کردی گئی۔
In celebration of the @TitanicMovie 25th anniversary, we’ve got another #Titanic treat for you: previously-unreleased footage from the #RMSTitanic shipwreck, filmed by #HOVAlvin and #ROVJasonJr. Sign up for the YouTube premiere this Weds 2/15 at 7:30pm ET: https://t.co/lIQLqsu3MF pic.twitter.com/qoTn59X1fV
— Woods Hole Oceanographic Institution (WHOI) (@WHOI) February 13, 2023
فلم ٹائی ٹینک کے 25 سال مکمل ہونے پر 80 منٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سمندر میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹائی ٹینک کے ملبے کو انسانی آنکھ اندر اور باہر سے بہت قریب سے دیکھ سکی ہے۔
ووڈز ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن کی جانب سے شیئر کی گئی ٹائی ٹینک کے ملبے کی ویڈیو زیر سمندر سطح سے تقریباً3 کلو میٹر نیچے ریکارڈ کی گئی ہے جو 1985 میں ایکسپلوزر کو ملبہ ملنے کے چند ماہ بعد ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی طور پر ٹائی ٹینک کی باقیات کو ڈاکٹر رابرٹ بیلارڈ کی قیادت میں 15 اپریل 1912 کو جہاز کے ڈوبنے کے بعد یکم ستمبر 1985 کو دریافت کیا گیا۔
یاد رہے کہ 12 اپریل 1912 کو 882 فٹ لمبے، 92 فٹ چوڑے، 175 فٹ اونچے اور 46 ہزار 328 ٹن وزنی جہاز ٹائی ٹینک کا سفر شروع ہوا جو اس کا آخری سفر ثابت ہوا۔
14 اپریل 1912 کی رات نیوفاؤنڈلینڈ، کینیڈا سے 400 میل جنوب میں ٹائی ٹینک سمندر میں تیرتے ایک برفانی تودے سے ٹکراگیا تھا، اس حادثے میں ٹائی ٹینک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر سمندر میں غرق ہوگیا جبکہ اس حادثے میں 2223 مسافروں اور عملے میں سے صرف 705ہی زندہ بچ پائے تھے۔