مزید بچے پیدا نہ کرنے پر شوہر نے 11بچوں کی ماں کو گھر سے نکال دیا

Feb 21, 2023 | 20:59 PM

ایک نیوز :بھارتی ریاست اوڈیسہ میں 11 بچوں کی ماں کو مزید بچے پیدا نہ کرنے پر شوہر نے گھر سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع کیونجھر میں گاؤں دیمیریا میں جانکی دیہوری نامی خاتون اپنے 10 بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے کیونکہ اسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے۔

جانکی کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ 11 سال میں 11 بچے ہوئے، جن میں سے ایک بچے کا انتقال ہوگیا، ایسے وقت میں جب بچے بڑے ہورہے ہوں، ہر سال بچوں کی پیدائش شرم کا باعث بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ گاؤں کی دیگر عورتوں کے ہمراہ خواتی کی بنیادی صحت کے مرکز گئی۔

جانکی کا کہنا تھا کہ اسے مزید بچوں کی خواہش نہیں تھی، اس لئے اس نے ایک آپریشن کروالیا، یہ سب باتیں میرے شوہر کو سمجھ نہیں آرہی، اس نے مجھے گھر سے نکال دیا۔

دوسری جانب جانکی کے شوہر رابی نے کہا کہ اس کی بیوی نے یہ عمل کرکے جرم کیا ہے، ہماری برادری کا عقیدہ ہے کہ اگر کوئی عورت ایسا آپریشن کروائے تو ہمارے بزرگوں کو دوسرے جہان میں پانی بھی نہیں ملے گا۔

مزیدخبریں