پی ایس ایل8، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکوشکست دیدی

پی ایس ایل8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
کیپشن: PSL 8, Quetta Gladiators continue batting in pursuit of the target

ایک نیوز:پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو63رنز سے شکست دیدی۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود لاہور قلندرز کا رن ریٹ کم نہ ہوا، شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26 اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 اور راشد خان نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز نے اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلاگیا۔

 لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 کراچی کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم قلندرز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

کوئٹہ کو اپنے غیر ملکی اوپنرز جیسن رائے اور مارٹن گپٹل سے کافی امیدیں ہیں۔