شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،یکم رمضان 23مارچ کو ہونےکا قوی امکان

Feb 21, 2023 | 20:09 PM

ایک نیوز : پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔ یکم شعبان کل( بروز بدھ )کو ہوگی جبکہ  21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی۔

 چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کئے گئے۔ جس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج (21 فروری 2023) کو یکم شعبان المعظم ہے۔

متعلقہ ادارے نے 21 مارچ (29 شعبان المعظم) کو رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں برس شعبان العمظم کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا، 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اس طرح یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب رواں ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں رمضان المبارک اور عید الفطر ایک ساتھ ہونے کے قوی امکان ہیں۔

مزیدخبریں