ایک نیوز :شہر قائد کےعلاقے گلشن چورنگی پر قائم نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر بچے کو اسپتال لائے۔بچے کو اسپتال حکام نے ڈرپ لگائی جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ بچہ انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچہ الٹی اور وائرل انفیکشن کے ساتھ لایا گیا تھا، رات 11 بجے آیا اور 10 منٹ بعد اہلخانہ واپس چلے گئے۔ دوبارہ اسپتال آنے کے دو گھنٹے بعد بچہ انتقال کر گیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔