ایک نیوز : نامور اسکالر و دانشور قاسم علی شاہ کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل تعینات کر دیا گیا۔
قاسم علی شاہ کو تین برس کے لئے چیئرمین کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔دیگر اراکین میں عمران قریشی، قدسیہ رحیم، عباس تابش، رضی احمد،ساجدہ ونڈل شامل ہیں۔
شاہد محمود ندیم،محمد احمد شاہ،حماد غزنوی،سلیمہ ہاشمی، صوفیہ بیدار اور ڈاکٹر نیلم ناز بھی گورننگ باڈی کاحصہ ہونگے۔
الحمراء آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ باڈی ادب و ثقافت کے میدان کے میں نئی نئی پالیسیز تشکیل دیتی ہے اور نئے رخ متعین کرتی ہے۔
واضح رہے کہ قاسم علی شاہ ایک موٹیویشنل اسپیکر اور کارپوریٹ ٹرینر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ازبکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کام کیا ہے۔ وہ غیر منافع بخش تنظیم قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔ 2018ء میں وہ کتاب میلے لاہور فیسٹیول کے چیئرمین تھے۔