ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض سنبھال لیے 

 ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض سنبھال لیے 
کیپشن: ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض سنبھال لیے 

ایک نیوز :ڈپٹی چیئر مین نیب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض سنبھال لیے۔ 

تفصلات کےمطابق نئے نیب قانون کے بعد قائم مقام چیئرمین نیب تمام اہم فیصلے کرسکیں گے ،قائم مقام چیئرمین نیب کے چارج سنبھالتے ہی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ نیب کے اہم ڈائیریکٹر جنرلز کی تبدیلیوں کابھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ظاہر شاہ اس سے قبل ڈی جی آپریشنز نیب بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب  وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لیے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کے زیر غور ناموں میں سابق بیوروکریٹس عرفان الہٰی اور اعظم سلیمان کے نام شامل ہیں، جن پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔

عرفان الہٰی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جب کہ اعظم سلیمان سابق چیف سیکریٹری، سابق سیکریٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں۔
اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کر کے نام فائنل کیا جائے گا۔