ایک نیوز: موٹرویز پر حادثات پر قابو پانے کے لیے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے موٹرویز پرداخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر مواصلات نے ہوزیر مواصلات نے آئی جی موٹرویز خالد محمود کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہناہے کہ آئی جی موٹرویز چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کریں گے۔ چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ موٹر ویز پر داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں۔ موٹروے پر فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی۔ شہریوں کےموٹرویز پر محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔