پاک بحریہ کا آپریشن، سمندر سے 3 ارب کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Feb 21, 2023 | 16:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکاٹک فورس نے سمندر میں مشترکہ انسداد  منشیات آپریشن کرتے ہوئے 3 ارب کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا جس میں ملزمان سے منشیات برآمد کی گئی ہیں،ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت تقریبا 3 ارب روپے ہے۔گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹک فورس حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ 

منشیات کے خلاف اے این ایف نے کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد سے 296 کلو  منشیات برآمد کر لی ہیں۔   اے این ایف نے اسلام آباد ٹی چوک جی ٹی روڈ پر کار سے 256 کلو 800 گرام چرس اور 39 کلو 600 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ جس میں ملوث خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے قصور میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان سے 2 کلو 900 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں