ایک نیوز: ٹویوٹا کمپنی نے ایک مرتبہ پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح یہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چوتھا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ معیشت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا:
یاد رہے کہ جنوری 2023 میں حیرت انگیز طور پر ٹویوٹا ہائی لکس کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
دوسری جانب پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ پاک سوزوکی نے بھی روپے کی قدر میں کمی اور بگڑتی معیشت کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا: