حاصل پور: بے روزگاری سے تنگ 5 بچوں کے باپ کی خود کشی

Feb 21, 2023 | 16:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حاصل پور میں بے روز گاری سے تنگ 5 بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی۔

رپورٹ  بے روز گاری سے تنگ 38 سالہ عمران نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، متوفی 5 بچوں کا باپ تھا۔ ریسکیو عملہ نے پوسٹ مارٹم کے لئے متوفی کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔  پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ رائیونڈ میں مہنگائی سے تنگ آکر باپ نے بچوں سمیت زہر کی گولیاں کھا لی تھی۔ کرامت علی نامی شخص نے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے بچوں زینب عمر15 سال ،  روما عمر 11 سال  ریشمین عروج عمر 8 سال کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پہلے  بچوں کو کھلائی پھر خود کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

 رحیم یارخان میں بھہ مہنگائی سے تنگ آکر باپ بیٹی سمیت نہر میں کود گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک نامعلوم شخص کلمہ کا ورد کرتا ہوا حکومت کو بددعائیں دے رہا تھا کہ اتنی ہی دیر میں د ڑی سانگی کے قریب موجود نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔

مزیدخبریں