ایک نیوز: لاہور گوالمنڈی ، لکشمی چوک اورنج ٹرین اسٹیشن جھگڑے میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو اورنج ٹرین میں تعینات دو سکیورٹی گارڈ کا رات گئے آپس میں معمولی جھگڑا ہوا جس میں ایک سکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت انصر حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی مناواں کا رہائشی ہے، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دیا گیاہے۔
گوالمندی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم میٹرو ٹرین لیڈیز کیبن میں گھسنے لگا جسکو مقتول گارڈ نے منع کیا،منع کرنے پر ملزم حمزہ طیش میں آ گیا اور زد کوب کرنےلگا۔ملزم کے تشدد سے گارڈ عنصر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری کر دی ہے۔