ایک نیوز: شعیب اختر کا فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجرڈ ہونے کے بعد باؤلنگ نا کرنے پر کہنا ہے کہ اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا گٹھنا تڑوالیتا مرجاتا لیکن 12 گیندیں ضرور کرواتا۔
رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے شاہین شاہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا اور اس وقت میرے پاس 12 منٹ اور 12 گیندیں ہوتیں تو میں ان 12 گیندوں سے پاکستان کی سب سے بڑی سیلیبرٹی بن جاتا، میں قوم کا ہیرو بن جاتا‘۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا میں ایک گیند کرتا اس کے بعد آکر گرتا، میرا گٹھنا ٹوٹتا میرا منہ زمین پر لگتا، میرے منہ سے خون آرہا ہوتا لیکن میں پھر بھی کھڑا ہوتا میں انجیکشن لگواتا، گٹھنے کو سن کرتا، پھر گرتا، پھر اٹھتا، پھر آتا اور پھر گرتا، لوگ مجھے کہتے تم گرجاؤ گے تمہارا گٹھنا ٹوٹ جائے گا میں کہتا میرے لیے مرجانا بہتر ہے اس وقت لیکن ورلڈکپ ہاتھ سے نہ جائے‘۔
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ تھا جہاں آپ سپر اسٹار بن سکتے تھے، اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا تو میں پاکستان کیلئے مرجاتامجھے پتا ہے کہ گھٹنا جڑ جائے گا لیکن یہ لمحہ واپس نہیں آنا تھا‘۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد شاہین اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے اور وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا لیکن انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈکپ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔