ایک نیوز: پشاور اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیراحمد کو قتل کرنے والے ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا ہے ملزم شیر محمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی۔ملزم کو پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 فروری کی صبح پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں چوکیدار نے لیکچرار بشیر احمد پر فائرنگ کردی تھی جس سے بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔واقعہ سے متعلق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ترجمان علی ہوتی کا کہنا تھا کہ بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگریزی کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کہ رہائش بھی یونیورسٹی کے اندر ہی تھی۔ چوکیدار اور بشیراحمد کے درمیان چند روز قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہاں موجود لوگوں نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرادی تھی۔ملزم شیر محمد اور بشیر احمد کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہوئی، جس پر شیر محمد نے فائرنگ کرکے بشیر احمد کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔