کراچی پولیس آفس حملہ کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

کراچی پولیس آفس حملہ کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: Alarming revelations in the investigation of Karachi Police Office attack(file photo)

ایک نیوز: کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس آفس پر حملے کے وقت کے پی او میں پولیس افسران سمیت 25 افراد موجود تھے جن کے بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس آفس پرحملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تحقیقاتی حکام کے مطابق عمارت میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے گرنیڈ پھینک کر لفٹ کو ناکارہ بنایا جبکہ حملے کے وقت زیادہ تر افراد پہلی منزل پر موجود تھے، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد تمام افراد دوسری منزل کی طرف بھاگے۔

دوسری منزل پر دہشت گردوں اور عملے کے کچھ افراد کا سامنا بھی ہوا جبکہ حملہ آوروں نے عملے کو کمروں میں رہنے کا اشارہ بھی کیا۔ حملہ آور کچھ دیر کے پی او کے کوریڈور میں بھی موجود رہے۔

دہشت گردوں نے عملے کے کمروں میں جانے کے بعد دروازوں پر فائرنگ کی۔ دہشت گرد مختلف کمروں کے باہر عملے کو آوازیں بھی دیتے رہے، دہشت گرد سیڑھیوں سے اوپری منزل کی طرف گئے۔

پولیس اور رینجرز اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہوئے، ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا ہدف چوتھی منزل پر پہنچنا تھا۔